سوزوکی نے نئی ’’ایوری‘‘پر زبردست آفر لگا دی

سوزوکی  نے نئی ’’ایوری‘‘پر زبردست آفر لگا دی

پاکستان پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی نئی اور شاندار سوزوکی ایوری کے لیے ایک پرکشش ایکسچینج آفر کا اعلان کیا ہے، جو پرانے سوزوکی مالکان کو اپنی گاڑی اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسکیم کے تحت پرانی سوزوکی گاڑی رکھنے والے صارفین اپنی موجودہ گاڑی کو نئی سوزوکی ایوری کے ساتھ تبدیل کر سکتے ہیں، جس کے لیے ماہانہ قسط صرف 30,900 روپے مقرر کی گئی ہے۔ سوزوکی ایوری 660 سی سی وی وی ٹی انجن سے لیس ہے، جو آرام دہ اور ہموار ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، تین سال یا 60,000 کلومیٹر کی جامع وارنٹی بھی دستیاب ہے۔

سوزوکی ایوری کی قیمت پاکستان میں بنیادی ویریئنٹ VX کے لیے PKR 2,749,000 سے شروع ہو کر VXR ویریئنٹ کے ٹاپ آف دی لائن ماڈل کے لیے PKR 2,799,000 تک ہے۔

اس آفر کو مزید پرکشش بنانے کے لیے VX ویریئنٹ کے مالکان کے لیے خصوصی 150,000 روپے کا لائلٹی بونس بھی دیا جا رہا ہے۔ پاک سوزوکی کے ترجمان نے کہایہ پیشکش ہمارے وفادار صارفین کو سراہنے اور انہیں جدید ترین سوزوکی ٹیکنالوجی کو مناسب قیمت پر اپ گریڈ کرنے کا سنہری موقع فراہم کرنے کا ہمارا طریقہ ہے۔

شرائط و ضوابط :

ماہانہ قسط کی پیشکش موجودہ ریٹیل قیمت پر مبنی ہے اور اس میں انشورنس شامل نہیں ہے۔ صارفین اپنی پرانی گاڑی جس کی مارکیٹ ویلیو 13 لاکھ روپے یا اس سے زیادہ ہو، بطور ڈاؤن پیمنٹ استعمال کر سکتے ہیں، بشرطیکہ ڈیلر اور فروخت کنندہ کے درمیان معاہدہ ہو۔

سوزوکی ایوری بہترین پرفارمنس، آرام، اور بھروسہ مندی کی علامت ہے۔ اس شاندار آفر سے فائدہ اٹھانے کے لیے آج ہی اپنے قریبی سوزوکی ڈیلرشپ کا دورہ کریں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *