بھارت 25 سال بعدہوم سیریز میں وائٹ واش

بھارت 25 سال بعدہوم سیریز میں وائٹ واش

نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 25 رنز سے شکست دے کر میزبان ٹیم کو پہلی بار ہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا۔ بھارت کو اپنے گھر پر 12 سال بعد اور 25 سال بعد کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

یہ میچ بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلا گیا، جہاں نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 235 رنز بنائے۔ بھارت نے جواب میں 263 رنز بناکر 28 رنز کی برتری حاصل کی۔ دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ 174 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد بھارت کو میچ جیتنے کے لیے 147 رنز کا ہدف ملا۔ تاہم، میزبان ٹیم کے اوسان خطا ہوگئے اور وہ صرف 121 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

بھارت کی آدھی ٹیم 29 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی، اور چھٹی وکٹ 71 رنز پر گرنے کے بعد ان کا سکور مزید بڑھ نہ سکا۔ وکٹ کیپر بلے باز ریشب پنٹ 64 رنز بناکر نمایاں رہے، جبکہ کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی اس سیریز میں مکمل طور پر ناکام رہے۔

نیوزی لینڈ کے لیفٹ آرم اسپنر اعجاز پٹیل نے پہلی اننگز میں 5 اور دوسری اننگز میں 6 وکٹیں حاصل کیں، جس پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ، ول یونگ نے مجموعی طور پر 244 رنز بناکر مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا۔

یہ بھارت کی تاریخ میں پہلی بار ہے کہ نیوزی لینڈ نے ہوم گراونڈ پر اسے کلین سوئپ شکست دی ہے۔ بھارت کو آخری بار اپنے ہوم گراؤنڈ پر 24 سال قبل 1999 میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ بھارت کو 2019-2020 کی ٹیسٹ سیریز میں نیوزی لینڈ میں کلین سوئپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، جبکہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے 113 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ یوں نیوزی لینڈ نے 12 سال بعد بھارت کو ہوم سیریز میں شکست کا مزہ چکھایا، جب کہ آخری بار انگلینڈ نے 2011 میں بھارت کو 4 میچوں کی سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *