مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ ، پاکستان آرمی فاتح قرار

مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ ، پاکستان آرمی فاتح قرار

مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ  پاکستان آرمی نے جیت لی ۔

تفصیلات کے مطابق  تین روزہ نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلے لاہور کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوئے جہاں مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے 14 گولڈ، 11 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

مقابلے کے دوران ریان دین اعوان نے سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں عبدالعزیز کا 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا، ریان دین اعوان کا وقت ایک منٹ 09.42 سیکنڈز رہا، اس سے قبل ریکارڈ ایک منٹ 10.25 سیکنڈز کا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ : فیصلہ کن مرحلے میں پاکستانی کیوئسٹس کا جادو چل گیا

اس حوالے سے ریان دین اعوان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں بہت مزہ آیا، پرفارمنس ابھی میری توقع سے کم رہی ہے، میں انگلینڈ سے سفر کر کے آیا اور آتے ہی ایونٹ میں مقابلہ کیا۔

پانچ گولڈ میڈلز جیت کر بہترین سوئمر قرار پانے والے احمد درانی کاکہنا تھا کہ تین روزہ چیمپئن شپ میں مقابلہ اچھا رہا  اور نئے سوئمرز نے خوب مقابلہ کیا۔

ویمنز ایونٹ میں بھی آرمی کی سوئمرز نے کامیابی حاصل کی ، آرمی نے 9 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کی جبکہ سندھ نے دوسری، واپڈا نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *