سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن ‘فلائی عدیل’ نے پاکستان میں بین الاقوامی روٹس پر فضائی آپریشن کی اجازت طلب کر لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی ایک اورائیرلائن ‘فلائی عدیل’ نے پاکستان کے لیے فضائی آپریشن کی درخواست کی ہے، فلائی عدیل کی درخواست اس وقت وزارت ہوابازی کے پاس زیرغور ہے اور مزکورہ ائیر لائن اجازت ملنے پر پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے سعودیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کرسکتی ہے۔
اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ فلائی عدیل کو پاکستان میں فضائی اپریشن کی اجازت ملنے سے نئی ایرلائن کے ذریعے پاکستان میں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی اور پاکستانی مسافروں کو دنیا بھر میں بہتر اور معیاری سفری سہولیات بھی دستایب ہو نگی۔ یہاں یہ امرف قابل زکر ہے کہ سعودی عرب کی سرکاری ایئرلائن ‘سعودیہ ایئر ‘ پاکستان میں پہلے ہی فضائی آپریشن انجام دے رہی ہے۔