100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ملتان میں ہوگی

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر کو ملتان میں ہوگی

100 روپے مالیت کے پرائز بانڈ رکھنے والے افراد کے لیے خوشخبری ہے کہ وہ جلد لکھ پتی بن سکتے ہیں۔

حکومت پاکستان نے مختلف مالیت کے انعامی بانڈز متعارف کرائے ہیں، جن میں 100، 750، 1500، 7500، اور 15000 روپے کے بانڈز شامل ہیں۔

نیشنل سیونگ ڈویژن نے 100 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے، جو رواں ماہ جمعہ 15 نومبر کو ملتان میں منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں: قومی بچت سکیموں کے شرح منافع میں کمی کردی گئی

اس بانڈ کا سب سے بڑا انعام 7 لاکھ روپے ہے جبکہ دوسرے انعام کی مالیت 2 لاکھ روپے اور عمومی انعام 1000 روپے ہے۔

یاد رہے کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 60 کی دہائی سے پرائز بانڈ اسکیم متعارف کروائی اور مرکزی بینک اس کے منیجر کے طور پر کام کرتا ہے۔

ہر تین ماہ بعد نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی کی جاتی ہے، جس میں جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کا اعلان کیا جاتا ہے۔

پرائز بانڈز کو سرمایہ کاری کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس میں بنیادی رقم محفوظ رہتی ہے اور انعامی امکانات ہر تین ماہ بعد ملتے ہیں۔ یہ عوام میں سرمایہ کاری کی ایک مقبول شکل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *