واضح رہے کہ ایران نے خطے کے ممالک کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر ایک جارحانہ حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران نے خطے کے سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل کے خلاف مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
دوسری جانب امریکا نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اگر وہ اسرائیل کے خلاف کوئی کارروائی کرتا ہے توامریکا، اسرائیل کو جوابی کارروائی سے روکنے کی ضمانت نہیں دے گا۔ خطے میں بڑھتی کشیدگی نے مارکیٹ میں تشویش پیدا کر دی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی ممکنہ جوابی کارروائی تیل کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کشیدگی کے اثرات عالمی تیل کی قیمتوں پر مزید منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جس سے دنیا بھر کی معیشتوں پر دباؤ بڑھنے کا امکان ہے۔