خیبر پختونخوا میں جوڈیشل افسران کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

خیبر پختونخوا میں جوڈیشل افسران کی سکیورٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کی تفصیلات سامنے آگئیں

خیبر پختونخواحکومت نے جنوبی اضلاع میں جوڈیشل افسران، عدالتوں کی سکیورٹی اور پولیس تعیناتی سے متعلق اعداد و شمار پشاور ہائیکورٹ میں جمع کردئیے۔

صوبے میں ہائیکورٹ اور ماتحت عدلیہ کے ججز کیساتھ 1571 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں 258 پولیس اہلکار جوڈیشل افسران اور عدالتوں کی سکیورٹی پر تعینات ہیں۔ ڈی آئی خان میں 143 اہلکار جوڈیشل کمپلیکس کی سیکورٹی کیلئے تعینات ہیں۔

ڈی آئی خان میں 17 ججز کی رہائش گاہوں اور 98 اہلکار ججز ذاتی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔ ضلع ٹانک میں عدلیہ کی حفاظت کیلئے 22 پولیس اہلکار تعینات ہے۔ ٹانک میں 9 پولیس اہلکار عدالتوں کیلئے، پانچ جوڈیشل افسران کی رہائش گاہوں پر سیکیورٹی پر مامورہے۔ ٹانک میں 8 اہلکار جوڈیشل افسران کے ساتھ گارڈز کے طور پر تعینات ہیں۔

جنوبی وزیرستان میں عدالتوں اور ججز کی تحفظ کیلئے 64 پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ صوبے میں جوڈیشل افسران کی رہائشگاہوں اور نقل و حرکت کے دوران پولیس اور ایف سی اہلکار ہمہ وقت موجود ہوتے ہیں۔

ایڈیشنل سیشن ججز اور سول ججز کو پیش خطرات کے پیش نظر ڈی پی او اور ڈسٹرکٹ ججز کی باہمی مشاورت سے سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے ججز اور عدالتوں کی سکیورٹی کی تفصیلات طلب کئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *