خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے پر پھیلا دئیے

خیبر پختونخوا میں ڈینگی نے پر پھیلا دئیے

خیبرپختونخوا میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 27 افراد ڈینگی میں مبتلا ہوئے۔

محکمہ صحت رپورٹ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے فعال کیسز کی تعداد 309 ہے۔ صوبے میں اب تک ڈینگی سے 3ہزار 348 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

اب تک ڈینگی کے 484 مریضوں کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ اب تک ڈینگی کے 3ہزار36 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت صوبے کے مختلف ہسپتالوں میں 26 ڈینگی مریض زیر علاج ہیں۔ پشاور سے 1184، ایبٹ آباد سے 219 اور مانسہرہ سے 243 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کوہاٹ 191، نوشہرہ 206، چارسدہ 148، لکی مروت 65، کوہستان لوئر 201 اور مردان سے 86 افراد ڈینگی سے متاثر ہوچکے ہیں۔

ہری پور 66،بنوں 97،سوات 90,ڈی ائی خان 66اور باجوڑ میں 27 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔

رواں سال ڈینگی سے اب تک 3 افراد کی موت واقع ہو چکی ہے۔

author

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *