لاہور میں سموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیوں کی تجویز

لاہور میں سموگ کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیوں کی تجویز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ کی بڑھتی ہوئی شدت کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتہ کی چھٹیوں کی تجویز دیدی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر میں خراب ہوا کی کیفیت کے باعث سکول، کالجزاور یونیورسٹیز کو بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شملہ پہاڑی کے بعد گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ، اور مین مارکیٹ جیسے علاقوں کو بھی گرین لاک ڈاؤن کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کا پرائمری اسکولوں چھٹیوں کے اعلان پر نظرثانی کا مطالبہ

کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری ماحولیات سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو یہ تجاویز دیں گے اور سموگ کی روک تھام کے لیے حتمی فیصلے سینئر وزیر ہی کریں گی۔

دوسری جانب پرائمری سکولوں میں چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو چکا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا، جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع لاہور میں واقع تمام سکولوں (پبلک اور پرائیویٹ) میں 5ویں جماعت تک کی کلاسیں 04 نومبر بروز پیر سے 09 نومبر بروز ہفتہ تک بند رہیں گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر (DEA) لاہور کو اس فیصلے کی تعمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پرائمری سکولوں میں چھٹیوں کا فیصلہ بگڑتے ہوئے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے تحت 03 نومبر کو پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997ء کے سیکشن 6(1)(t) کے تحت احکامات جاری کیے گئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *