انٹربینک میں ڈالر 277:79 روپے کا ہو گیا

انٹربینک میں ڈالر 277:79 روپے کا ہو گیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق سوموار کو انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 9 پیسے کے اضافے سے 277 روپے 79 پیسے تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی قدر بھی مختلف رہی، سعودی ریال 73 روپے 96 پیسے، بحرینی دینار 736 روپے 82 پیسے، عمانی ریال 721 روپے 50 پیسے، کویتی دینار 906 روپے 52 پیسے، اور قطری ریال 76 روپے 22 پیسے پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے اہم خبر

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 278 روپے 85 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ تبدیلیاں ملکی معیشت اور کرنسی کی طلب و رسد کے عوامل کی عکاسی کرتی ہیں۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے، قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔سو نے کی قیمت میں 700 روپے فی تولہ اضافہ ہونے سے قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کے نرخ میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونا 2 لاکھ 43 ہزار 227 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سولر پینلز خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی اونس سونا 2735 ڈالر کا ہوگیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *