ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کیلئے این او سی جاری

بھارت اور پاکستان کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے

بھارتی وزارت کھیل نے 23 نومبر سے پاکستان میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کیلئے انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو این او سی جاری کر دیا۔

بھارتی وزارت کھیل کی جانب سے کرکٹ ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ انڈیا کے سیکریٹری جنرل شری شائلندر یادیو کو بھیجے گئے خط میں دورہ پاکستان کی اجازت دیتے ہوئے اس سلسلے میں مزید کلیئرنس حاصل کرنے کیلئے بھارتی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی بلائنڈ ٹیم کو ورلڈکپ میں شرکت کیلئے 12 نومبر کو لاہور پہنچنا ہے، بھارت اور پاکستان کا میچ 25 نومبر کو لاہور میں شیڈول ہے۔

استنبول میراتھون : پاکستان کے امجد علی کی نمایاں پرفارمنس، تیز ترین پاکستانی رنر قرار

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے وزارت کھیل کی جانب سے این او سی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ شائقین کھیل کی بھرپور توجہ حاصل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام میں ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ کے حوالے سے بہت جوش و خروش پایا جاتا ہے، ماضی میں بھی کرکٹ ڈپلومیسی سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات میں نمایاں بہتری آئی تھی۔

سید سلطان شاہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ بھارتی وزارت خارجہ و داخلہ کی جانب سے بھی انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کیلئے جلد این او سی کا اجراء کر دیا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *