راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں دو مختلف جھڑپ کے دوران 6 خوارج ہلاک کردیئےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تین اور چار نومبر کی درمیانی شب خیبرپختونخوا میں جنوبی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں ایک اینٹلی جنس بیسڈ اپریشن کے دوران پاک فوج نے موثر کاروائی کی۔ جس کے نتیجے میں ایک خارجی احمد شاہ المعروف انتظار ہلاک ہوا۔
اسی طرح ایک اور کاروائی میں سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقہ خمرنگ میں خوارج کے ایک گروپ کی پاک، افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ کاروائی میں 5 خوارج ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے عبوری افغان حکومت سے مسلسل مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب سرحد کی موثر نگرانی کو یقینی بنائے۔ عبوری افغان حکومت پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغان سرزمین کو خوارج کیلئے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال کرنے سےروکے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز اپنے سرحدوں کی حفاظت اور ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔