سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ انتہائی اہم ہے، بیرسٹر گوہر

سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ انتہائی اہم ہے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حالیہ قانون سازی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ انتہائی اہم ہے، اس لیے اس موضوع کو متنازعہ نہیں بنانا چاہیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ اس وقت ایکسٹیشن ایشو نہیں ہے، قانون پاس ہو چکا ہے۔ اس قانون میں تبدیلی کے تحت جو مدت ملازمت تین سال تھی، اب وہ پانچ سال کے لیے ہو گئی ہے۔ ہم نے یہ نہیں کہا کہ یہ تبدیلی قابل قبول ہے یا نہیں، بلکہ یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ جس طرح سے یہ قانون سازی کی گئی ہے، وہ غلط ہے۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ یہ بلز قومی اسمبلی میں سب کے سامنے رکھے، تاکہ اس پر بحث ہو سکے۔ اگر حکومت کے پاس ووٹوں کی اکثریت ہوتی تو یہ بل آسانی سے منظور ہو جاتا۔

انہوں نے عدلیہ میں ججز کی تعداد میں اضافے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ لوئر جوڈیشری کی تعداد بڑھانا کوئی بڑا مسئلہ نہیں، لیکن سپریم کورٹ میں اتنے ججز کی ضرورت نہیں ہے۔

بیرسٹر گوہر نے اس بات پر زور دیا کہ عدلیہ کے اہم معاملات میں فوری اصلاحات کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں عوامی احتجاج پر بھی غور کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نوعیت کی قانون سازی عوامی مفاد کے خلاف ہے اور اسے نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *