جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی سے کیوں نکلے؟ وجہ سامنے آگئی

جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی سے کیوں نکلے؟ وجہ سامنے آگئی

جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی سے کیوں نکلے اس حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ چیف جسٹس یحیٰ خان آفریدی نے جسٹس منیب اختر کو ججز کمیٹی میں شامل کیا لیکن انہوں نے انکو ہی بائی پاس کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے حلف لینے کے بعد سب سے پہلے جسٹس منیب اختر کو واپس سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں شامل کیا ، جس پر جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس کا شکریہ ادا کیا اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی کہ 26 ویں ترمیم کے خلاف فل کورٹ بنچ بنایا جاۓ۔اس حوالے سے زرائع نے کہا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے یکسر انکار کرتے ہوۓ کہا کہ پہلے آئینی بنچ تشکیل پاۓ گا پھر یہ معاملہ دیکھا جاۓ گا۔

مزید پڑھیں: سینیٹ نے قومی اسمبلی سے منظور کردہ 6بلز 16منٹ میں منظور کرلیے

ذرائع کے مطابق 31 اکتوبر کو چیف جسٹس کی لاہور موجودگی کا فائدہ اٹھاکر جسٹس منیب اختر نے اپنے چیمبر میں کمیٹی کا اجلاس بلالیا اور جسٹس منیب اختر اور جسٹس منصور علی شاہ نے کمیٹی کے اجلاس میں 26 ویں آئینی ترمیم پر فل کورٹ تشکیل دیتے ہوئے 4 نومبر کے لیے سماعت مقرر کردی اوررجسٹرار سپریم کورٹ کو کاز لسٹ جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ زرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ یہ معاملہ چیف جسٹس کے نوٹس میں لائے اور چیف جسٹس نے ایسا کچھ کرنے سے انکار کردیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *