قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور بلز قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط سے قانون کا حصہ بن گئے

قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور بلز قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کے دستخط سے قانون کا حصہ بن گئے

قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے چھ بلز قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو دستخطوں کے لئے بھجوا ئے گئے تھے جن پر قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کر دیئے ہیں اور وہ بلز قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہونیوالے 6 بلز آج قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کو بھجوائے گئے تھے جن پر قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے دستخط کر دیئے ہیں اس طرح سے سینٹ و قومی اسمبلی سے منظور ہونیوالے چھ بلز باضابطہ قانون کا حصہ بن گئے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد نو سے بڑھا کر بارہ کرنے کے بل پر دستخط کردیئے گئے ہیں اور سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر بھی دستخط کردیئے گئے ہیں اور تمام چھ تمام چھ بلز گزٹ آف پاکستان میں شائع کرنے کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اج قومی اسمبلی و سینٹ سے منظور 6 بلز دستخط کیلئے قائم مقام صدر یوسف صدر گیلانی کو ارسال کیئے گئے تھے۔

اور اس کیساتھ ساتھ سینیٹ سیکرٹریٹ نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں ججوں کی تعداد بڑھانے کے دو بلز بھی قائمقام صدر کو بھیج دیئے ہیں اور پریکٹس اینڈ پروسیجر بل بھی قائمقام صدر کو بھجوا دیا گیا تھاقائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کی طرف سے آج ہی چھ بلز پر دستخط ثبت کر دیئے ہیں اور یوں قائمقام صدر کے دستخطوں کے بعد چھ بلز قانون بن چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *