امریکہ اپنی سیاسی تاریخ کے اہم ترین انتخابی معرکے سے اس وقت گزر رہا ہے اور اے بی سی کی جانب سے حالیہ جاری سروے رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی عوامی مقبولیت 47 اعشاریہ9 فیصد جبکہ ریپبلکن امیدوارسابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت 47 فیصد ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا اے بی سئ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس کے عوامی مقبولیت کے حوالے سے جاری سروے نتائج کے مطابق اس وقت ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کو ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر معمولی برترئ حاصل ہے۔ سروے نتائج کے مطابق مکلا ہیرس کو 47۔9 فیصر عوامی مقبولیت حاصل ہے جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 47 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے۔
انتخابی مہم کے آخری روز اپنے خطاب میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امریکہ کو عظیم ملک بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے اورانہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہےکہ امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کو روکا جائیگا اور مہنگائی اور دیگر مسائل پر کنٹرول کیا جائیگا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس پہلی خاتون امریکی صدر بننے کی دوڑمیںشامل ہیں ۔ دونوں صدارتی امیدوار سوئنگ سٹیٹس میں بھرہور انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ زوئنگ سٹیٹس صدارتی ایدوار کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔