ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کون پاکستان کے لیے بہتر؟

ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کون پاکستان کے لیے بہتر؟

امریکہ میں مقیم بیشتر پاکستانی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی ہیں اور امریکہ میں ریپبلکنز کی حکومت کی صورت میں امریکہ کی پاکستان میں اپنے مفادات کے حوالے سے پالیسز ہونگی۔

حالیہ امریکی انتخابات کو امریکہ میں سب سے بڑا سیاسی معرکہ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ ان انتخابات کےنتائج عالمی سطع پر بہت سی تبدیلیوں کےتناظر میں بھی دیکھےجا رہے ہیں۔ امریکہ میں آج ہونیوالے انتخابات کو جہاں امریکہ میں قومی سطع پر انتہائی اہمیت کے حوالے سے دیکھا جا رہا ہے وہیں دنیا میں جاری مسائل اور روس ۔یوکرائن جنگ اور مشرقِ وسطی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے بھی بہت اہمیت حاصل ہے۔

امریکہ میں آج ہونیوالے انتخابات یہ فیصلہ کریں گے آیا امریکہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کی صورت میں دنیا میں امریکی طاقت کو جاری رکھےگا یا پھر ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی صورت میں امریکہ فرسٹ کو امریکہ اہنی ترجیع بنائےگا۔ دوسری جانب حالیہ امریکی انتخابات کے پاکستان کے حوالے سے بھر دور رس نتائج برامد ہونگے کیونکہ پاکستان 80 کی دہائی سے امریکہ کا فرنٹ لائن اتحادی ہے اور خطے میں جاری تبدیلیوں کے سبب پاکستان مختلف چیلنجز سےنبر آزما ہے۔

اس کیساتھ ساتھ ساڑھے چھ لاکھ سے زائد پاکستانی امریکہ میںرہتے ہیں جو پاکستان کو ایک تہائی غیر ملکی ترسیلات کاسبب ہیں اور رواں برس پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتئ شراکت دارئ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حالیہ امریکی انتخابات کے حوالےسے سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ میں ڈیموکریٹ یا پھر ریپبلکن کی حکومت آئے امریکہ کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت مثبت رہیگی۔تاہم کچھ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ میں حکومت کی صورت میں کسی حد تک امریکہ کی پاکستان میں انٹرنل مداخلت ہو سکتی ہے۔

امریکہ میں مقیم بیشتر پاکستانی ووٹرز ڈونلڈ ٹرمپ کے حمایتی ہیں اور امریکہ میں ریپبلکنز کی حکومت کی صورت میں امریکہ کی پاکستان میں اپنے مفادات کے حوالے سے پالیسز ہونگی جو چین کے حوالے سے مرکزی ہیں اور امریکہ پاکستان سے انڈیا کیساتھ مثبت تعلقات رکھنے کا خواستگار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *