شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کی خوبصورتی پر کتنے ارب خرچ ہوئے؟

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، اسلام آباد کی خوبصورتی پر کتنے ارب خرچ ہوئے؟

وزارت داخلہ نے گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ 23ویں شنگھائی تعاون تنظیم  کے سربراہی اجلاس کے لیے “اسلام آباد میں خصوصی انتظامات اور خوبصورتی” پر 2.70 ارب روپے خرچ کیئے ہیں۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کو فنانس ڈویژن نے آگاہ کیا کہ، “وزارت داخلہ نے 23ویں ایس سی او سربراہی اجلاس کے انتظامات اور اسلام آباد کی خوبصورتی پر 2.70 ارب روپے خرچ کرنے کی سمری پیش کی۔” “تفصیلی بات چیت کے بعد، ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور وزارت داخلہ کو مزید غور کے لیے سمری واپس لانے سے پہلے تیسرے فریق کی لاگت اور اخراجات کی تصدیق کرنی چاہیے،” ۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس میں سے کون پاکستان کے لیے بہتر؟

اجلاس کے دوران، وزارت نے ایس سی او سمٹ 2024، سیف سٹی کیمروں کی مرمت اور اسلام آباد میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 650.35 ملین روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ (TSG) کی بھی درخواست کی جس کے لیے ای سی سی نے ہدایت کی کہ وزارت “مالی سال 2024-25 کے لیے اپنے مختص کردہ بجٹ سے فنڈز کو دوبارہ مختص کرے”۔ ایس سی او کی کونسل آف ہیڈز آف گورنمنٹ (CHG) کے دو روزہ اجلاس میں چین، بھارت، ایران اور روس سمیت 12 ممالک نے شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *