ہم نہیں چاہتے کہ پی آئی اے کسی غیرملکی کمپنی کے پاس جائے، بیرسٹر سیف

ہم نہیں چاہتے کہ پی آئی اے کسی غیرملکی کمپنی کے پاس جائے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو نجی ایئر لائن بنانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے پاکستان کا ایک باعث فخر ادارہ ہے اور خیبرپختونخوا حکومت نہیں چاہتی کہ یہ کسی غیرملکی کمپنی کے ہاتھوں میں جائے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے، تاہم نجی ائیرلائن بنانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: ہم قومی ائیرلائنز کو سستے داموں نہیں بیچنے دیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کے حوالے سے فیصلہ پارٹی کی قیادت نے کرنا ہے۔ یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ احتجاج کب، کہاں اور کس نوعیت کا ہوگا۔ احتجاج کی مدت اور اس کی حکمت عملی بھی پارٹی کی قیادت کی طرف سے طے کی جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے بتایا کہ صوابی کے مقام پر تین روزہ احتجاج ہوگا، جس میں پارٹی کارکنوں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جبر کے ذریعے قانون سازی کر رہی ہے اور یہ حکومت اپنی صلاحیتوں پر نہیں بلکہ بائی ڈیفالٹ چل رہی ہے۔

editor

Related Articles