سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج پھر کمی ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی کے اثرات کے تحت پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

حالیہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 2 لاکھ 83 ہزار 200 روپے ہوگئی ہےجبکہ گرام سونے کی قیمت 429 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار 798 روپے ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈالر سستا ہوگیا

قبل ازیں عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت 2736 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *