لکڑی سے تیار کردہ دنیا کا پہلا سیٹلائٹ لنگو سیٹ خلاء میں بھیج دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی سائنسدانوں کا تخلیق کردہ یہ لکڑی سے بنا سیٹلائٹ خلاء میں 6 ماہ رہے گا۔
جاپانی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ وہ سیمی کنڈکٹرز پر خلائی تابکاری کے اثرات کو کم کرنے کے لیے لکڑی کی صلاحیت کی جانچ کریں گے،کیوتو یونیورسٹی اور سمی ٹومو فاریسٹی کے سائنسدانوں نے یہ منفرد سیٹلا ئٹ تیار کیا ہے، اسے خلاء میں بھیجنے کا ایک مقصد خلائی کچرے میں کمی لانا بھی ہے۔
اس سیٹلا ئیٹ پر کام 2020ء اپریل کے شروع میں ہوا تھا، لیگنو سیٹ کا مقصد ماحول دوست سیٹلائٹ کو تیار کرنا تھا، اس میں منگولیا ووڈ نامی لکڑی کو استعمال کیا گیا ہے جو اپنی مضبوطی کی وجہ سے معروف ہے۔