فیصل آباد: این اے 95 سے منتخب تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ایم این اےعلی افضل ساہی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ ایس ڈی او عدیل یسین کی مدعیت میں تھانہ ساہیانوالہ میں درج کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علی افضل ساہی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے بجلی کے میٹر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی۔ جب فیسکو کی ٹیم میٹر چیک کرنے کے لیے موقع پر پہنچی تو ملزم نے نہ صرف ان سے گالم گلوچ کی بلکہ کار سرکار میں مداخلت بھی کی۔
ایف آئی آر میں یہ بھی درج ہے کہ ملزم نے فیسکو ٹیم کو کام کرنے سے روکا اور ٹیم کے عملے سے بدتمیزی کی۔ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔