آرمی چیف کی مزید پانچ سال ایکسٹینشن ہو سکے گی، مجیب الرحمان شامی

آرمی چیف کی مزید پانچ سال ایکسٹینشن ہو سکے گی، مجیب الرحمان شامی

معروف صحافی مجیب الرحمان شامی نے کہا ہے کہ اگر فوج اور حکومت ملکر ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرتے ہیں تو اس سے اچھی بات اور کیا ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے چھ مہینے بعد ہی چہ مگوئیاں شروع ہو جاتی تھیں کہ آرمی چیف کی ایکسٹینشن ہوگی یا نہیں، اب جنرل عاصم منیر پانچ سال تک رہیں گے، اس کے بعد بھی مزید پانچ سال ایکسٹینشن ہوسکے گی۔

مجھے امید ہے اس فیصلے کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور ہماری سیاست میں کچھ ٹھہراؤ آئے گا، حفیظ اللہ نیازی کہتے ہیں کہ ان کے تقرر میں اللہ کی منشا تھی، ورنہ جس طرح انکا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی وہ آپ نے دیکھا لیکن اللہ نے ان کو یہ ذمہ داری سونپی جس کو وہ بطریق احسن نبھا رہے ہیں۔

مجیب الرحمان شامی نے کہا کہ امید ہے جنرل عاصم منیر صاحب اور شہباز شریف صاحب اسی طرح مل کر کام کریں گے اور ملک بہتری کی جانب جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *