بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کمیٹی کا معاملہ, شیر افضل مروت نے حقیقت بتا دی

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے احتجاج کمیٹی کا معاملہ, شیر افضل مروت نے حقیقت بتا دی

رکن قومی اسمبلی سینئر رہنما پاکستان تحریکِ انصاف شیر افضل مروت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کمیٹی کے حوالے سے کہا ہے کہ ابھی تک بیانات کی حد تک احتجاج کمیٹی کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

سینئر رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کمیٹی ابھی تک بیانات کی حد سے آگے نہٰیں بڑھ سکی ہے۔رہنما پی ٹی آئی شیر افضل مروت نے کہا کہ جب تک بانی پی ٹی آئی جیل سے رہا نہیں ہونگے تب تک پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنان کے مسائل ختم نہیں ہو سکتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے انہیں احتجاج کمیٹی کے حوالے سے خصوصی ہدایات دی ہیں اور جب تک پی ٹی آئی کارکنان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے باہر نہیں نکلیں گے انکی رہائی ممکن نہیں ہے۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھاکہ تین سے چار لاکھ پی ٹی آئی کارکنان اگر اسلام آباد میں اکھٹیں کر لیئے جائیں اور وہ تب تک بیٹھیں جب تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں ہو جاتی تبھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ ابھی تک بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے احتجاج کمیٹی کی پیش رفت بیانات اور بات چیت سے آگے نہیں بڑھ سکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو اختلافات بھلا کر بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اکھٹا ہو نا ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *