سموگ کا زور مزید شدت اختیار کر گیا، لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست

سموگ کا زور مزید شدت اختیار کر گیا، لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں سرِ فہرست

لاہور میں سموگ کی شدت اور نئی لہر کے پیشِ نظر پنجاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کی جانب سے نے لاہور میں سموگ وار روم قائم کردیا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ تحفظِ ماحولیات پنجاب کے مطابق لاہور اور اس کے نواحی علاقوں میں سموگ کی شدت میں مزید اضافے کے حوالے سے سموگ الرٹ جاری کیا گیا ہے، نومبر 5 کو ادارہِ تحفظِ ماحولیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران انڈیا میں چلنے والی ہواؤں کا رخ پاکستان کی جانب ہو گا جس سے لاہور اور گردو نواح کے علاقوں میں سموگ کی لہر میں مزید شدید اضافہ ہو گا۔جس کی وجہ سے انڈیا سے آنیوالی ہوا کے سبب لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس پھر سے شدید متاثر ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اپنی چھت، اپنا گھر اسکیم، پنجاب حکومت کی راولپنڈی کے شہریوں کےلیے بڑی خوشخبری

ترجمان ادارہِ تحفظِ ماحولیات کے مطابق سموگ کی صورت حال مزید بد ترین ہو رہی ہے اس حوالے سے لاہور میں وار روم قائم کر دیا گیا ہے، جس میں محکمہ زراعت، ماحولیات، سپارکو، لاہور ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، لوکل گورنمنٹ، ٹرانسپورٹ سمیت آٹھ محکموں کے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری آئیندہ چوبیس گھنٹو ں میں غیر ضروری گھرسے باہر نا نکلیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *