کراچی میں موسم کی بدلتی صورتحال پر محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی میں موسم کی بدلتی صورتحال پر محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آج اور کل موسم گرم رہنےجبکہ صبح کے وقت دھند چھائے رہنے کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اس وقت موسموں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں آج بروز بدھ شہربھر کا موسم گرم و خشک رہے گاجبکہ کل جمعرات کوگرم و مرطوب رہنے کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت میں ایک سینٹی گریڈ اضافے کا بھی امکان ہے۔ آج کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ پارہ 35 تا 37 ڈگری ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ کل جمعرات کو 34 تا 36 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران شہرکی فضاؤں پر دھند چھانے حد نگاہ کم ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔اسی طرح شہریوں کو گرم موسم سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *