محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ روز اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہے گا، البتہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور میں سموگ اور دھند کا امکان ہے۔
اسی طرح اوکاڑہ، ساہیوال، فیصل آباد، سرگودھا، جھنگ، بہاولپور، ملتان، رحیم یار خان، ڈی جی خان اور دیگر گرد و نواح کے علاقوں میں بھی سموگ اور ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جب کہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہےجبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا، تاہم شام اور رات کے اوقات میں ان علاقوں کا مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔