نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب سمیت گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال کے تعلیمی اداروںکو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید برآں فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، لودھراں، وہاڑی اور خانیوال میں بھی اسکولز بند رہیں گے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق اسکولز بند رہنے کا فیصلہ 7 سے 17 نومبر تک مؤثر رہے گا۔ اس دوران تعلیمی ادارے اپنی تدریس کا عمل آن لائن جاری رکھیں گے تاکہ طلباء کی تعلیم متاثر نہ ہو۔