راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پراحتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔ ذرائع کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا۔
وکلا صفائی نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے 35 گواہوں پر جرح مکمل کی۔ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ظہیر عباس نے بانی پی ٹی ائی، جبکہ عثمان گل نے بشری بی بی کے گواہوں پر جرح مکمل کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں مزید کوئی شواہد پیش نہیں کرنا چاہتے۔ جس کے بعد عدالت نے بانی پی ٹی ائی اور بشری بی بی کے 342 کے بیان کیلئے 8 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔ عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 8 نومبر تک ملتوی کردی۔