اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے خواجہ شیراز کو گن پوائنٹ پرلے جانے کی مزمت کی ہے اور سپیکر قومی اسمبلی کو سیٹ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ اور فیصل امین کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ جب خواجہ شیراز کے گھر میں داخل ہوئے تو وہ نہا رہے تھےاورجب باہر آئے تو صرف جوتے پہننے کی اجازت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ شیراز کی بیگم کے مطابق یہ صرف نا معلوم افراد نہیں تھے بلکہ ان کے ساتھ پولیس بھی موجود تھی۔ ان لوگوں نے زبردستی بچوں کا دروازہ کھلوایا اور انہیں یہ دکھایا کہ ہم تمہارے باپ کو لیکر جارہے ہیں، ایک طرف ووٹ کو عزت ملنے کی دعوے کررہے ہیں اور دوسری طرف ووٹ پر بنے ایم این ایز کو بے توقیری سے اٹھایا جاتا ہے۔