خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول سے غیر حاضر احتجاجی اساتذہ کو معطل کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت کا اسکول سے غیر حاضر احتجاجی اساتذہ کو معطل کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک ہونیوالے اساتذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پشاور میں پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے،مظاہرین و حکومت کے درمیان معاملات تاحال طے نہیں ہوسکے۔

دوسری جانب صوبائی حکومت نے پرائمری اسکولوں میں غیر حاضر و احتجاج میں شریک اسا تذہ کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تمام ضلعی ایجوکیشن افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

حکومت کا موقف ہے کہ اسکولوں کو بند کرنا حکومتی رٹ چیلنج کرنے کے مترادف ہے،دوسری جانب اساتذہ نے حکومتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ معطلی سے نہیں ڈرتے، اپنے مطالبات کیلئے پہلے بھی قربانیاں دیں، اب بھی دیں گے۔احتجاجی اساتذہ نے کہا ہے کہ صوبائی صدر اور کابینہ کی طرف سے جو ہدایت ملیں گی ہم اس پر عمل کریں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *