امریکہ کو پاکستانی کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں نمایاں اضافہ اور گزشتہ ایک سال کی نسبت پاکستان سے امریکہ کو کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں 2 اعشاریہ 13 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال (2024-25) کے پہلے تین مہینوں کے دوران پاکستان سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں گزشتہ سال کے انہیں مہینوں کی برآمدات کے مقابلے میں 2.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق، پاکستان سے جولائی تا ستمبر (2024-25) کے دوران 93.087 ملین امریکی ڈالر کی کھیلوں کی اشیاء برآمد کیں جبکہ جولائی تا ستمبر (2023-24) کے دوران 91.148 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 2.13 فیصد اضافہ ہوا ہے.
کھیلوں کی مصنوعات میں سے، فٹ بال کی برآمدات میں 1.95 فیصد اضافہ ہوا، جو گزشتہ سال کے 55.260 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر رواں سال کے دوران 56.338 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی۔
ہاکستان کے ادارہِ شماریات کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ دستانے کی برآمدات بھی گزشتہ سال 14.636 ملین امریکی ڈالر سے بڑھ کر رواں سال کے دوران 15.795 ملین امریکی ڈالر تک بڑھ کر 7.92 فیصد بڑھ گئیں ہیں۔اسی طرح کھیلوں کے دیگر سامان کی برآمدات گزشتہ سال 20.954 ملین امریکی ڈالر سے 1.40 فیصد بڑھ کر 21.252 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔
دریں اثنا، سال بہ سال کی بنیاد پر، کھیلوں کے سامان کی برآمد میں ستمبر 2024 میں 1.90 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجو گزشتہ سال کے اسی مہینے کی برآمدات کے مقابلے میں تھی۔ ستمبر 2024 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات 31.104 ملین امریکی ڈالر ریکارڈ کی گئیں جبکہ ستمبر 2023 میں 31.705 ملین امریکی ڈالر کی برآمدات تھیں۔