اس سے قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی کی قیمت 153 روپے فی کلو تھی۔ چینی کی قیمت میں کمی کا اطلاق شوگر ملز کی جانب سے کی جانے والی قیمتوں میں کمی کی درخواست پر ہوا، جس کے نتیجے میں شوگر ملز مالکان نے فروخت کی جانے والی چینی پر یوٹیلیٹی سٹورز کو 17 روپے فی کلو کمی فراہم کی۔
یوٹیلیٹی سٹورز نے 12 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کی تھی اور اسے 137 روپے فی کلو کے حساب سے خریدا تھا۔ اخراجات کے بعد کارپوریشن کو چینی تقریباً 152 روپے فی کلو میں پڑی تھی۔
تاہم شوگر ملز مالکان سے ری بیٹ حاصل کرنے کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کی قیمت میں کمی کی۔