کپتان کی کال پر9 نومبر کو صوابی میں عوامی عدالت لگائی جائیگی، حلیم عادل شیخ

کپتان کی کال پر9 نومبر کو صوابی میں عوامی عدالت لگائی جائیگی، حلیم عادل شیخ

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں عوامی عدالت لگائی جائے گی، عوامی عدالت میں بانی کی رہائی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کارروان سندھ کل صبح کراچی سے صوابی کیلئے نکلے گا۔ میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کی کال ہو اور کھلاڑی نہ جائیں یہ ہو ہی نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ صوابی میں آخری کال کیلئے قرارداد پیش کی جائے گی۔

انہوں نے پرزورمطالبہ کیا کہ آخری کال اپنے مطالبات کے حصول کے بغیر واپس نہیں ہوگی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کل انشاء اللہ عمران خان کی رہائی، چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی اور اپنے حقوق کے حصول کیلئے سندھ بھر سے چھوڑے بڑے قافلے نکلیں گے اور کپتان جہاں بھی آنے کی کال دیں گے ہم پہنچیں گے۔ جس میں سندھ ، پنجاب، کے پی، بلوچستان، گلگت بلتستان سے کارکن شامل ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *