رواں مالی سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے میں تاخیر

رواں مالی سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز جاری کرنے میں تاخیر

اسلام آباد: چائینیز مارکیٹ میں رواں مالی سال 30 کروڑ ڈالر کے پانڈا بانڈز کے اجراء میں تاخیر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پراسس میں تاخیر کے باعث جون 2025 کے بعد پانڈا بانڈز کا اجرا ہو سکے گا۔ وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال ایکسٹرنل فنانسنگ میں پانڈا بانڈز اجرا کا پلان شامل تھا۔ دوسری جانب 30 کروڑ ڈالر کا پانڈا بانڈز جاری نہ ہونے کے باعث ایکسٹرنل فنانسنگ کا بوجھ بڑھے گا۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق بانڈز بیرونی قرضوں پرسود کی ادائیگی اور خسارہ پورا کرنے کیلئے جاری ہونگے۔ واضح رہے کہ بانڈز کیلئے چین کی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیز سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی گئیں تھیں اور رواں مالی سال کی آئندہ سہہ ماہی کے دوران پانڈا بانڈز کا اجرا کیا جانا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *