وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں اور ہاؤس رینٹ الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات وزارت قانون و انصاف کی جانب سے قائم مقام صدر کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کا ہاؤس رینٹ الاؤنس 68 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ جوڈیشل الاؤنس بھی 3 لاکھ 42 ہزار روپے سے بڑھا کر 10 لاکھ 90 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔