ارجن رام پال نے زندگی کے سب سے کٹھن دور کی تفصیل بیان کر دی

ارجن رام پال نے زندگی کے سب سے کٹھن دور کی تفصیل بیان کر دی

بالی ووڈ اداکار ارجن رام پال نے اپنی زندگی کے سب سے مشکل اور تاریک دور کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ایک وقت ایسا بھی آیا جب وہ خود سے ہی کٹ کر رہ گئے تھے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران ارجن رام پال نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی، والدین کی جدائی اور ذاتی نقصانات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی زندگی کا سب سے تنہا مرحلہ وہ تھا جب ان کا اپنے آپ سے تعلق کمزور پڑ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان سے قربت رکھنے پر گرو رندھاوا کے جم پر حملہ

ارجن رام پال نے اپنی شادی کے خاتمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ محبت ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتی اور انسان وقت کے ساتھ بدلتا رہتا ہے۔ بعض اوقات دو لوگ ایک ساتھ ترقی نہیں کر پاتے اور ان کے راستے الگ ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسی دوران ان کی والدہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھیں اور وہ انہیں کھو رہے تھے۔ اس سے چند سال قبل ان کے والد بھی انتقال کر چکے تھے جبکہ کئی قریبی دوستوں سے بھی فاصلے بڑھ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ انتظامیہ اور آریانا گرانڈے آمنے سامنے، موسیقی کے استعمال پر تنازع

اداکار نے اس مشکل دور میں اپنی موجودہ ساتھی گیبریلا ڈیمیٹریاڈس کو اپنی زندگی کا مضبوط سہارا قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گیبریلا نے ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دیا اور دونوں نے مل کر زندگی کے طوفانوں کا مقابلہ کیا۔

ارجن رام پال نے مزید کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی زندگی میں خوشیاں واپس آئیں اور ان کے بیٹے ایریک کی پیدائش ان کے لیے ایک بڑی نعمت ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ والدہ کی وفات ان کی زندگی کا بڑا دکھ تھا، لیکن بیٹے کی آمد نے انہیں نئی امید، خوشی اور زندگی کو نئے انداز سے دیکھنے کا حوصلہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں :دھمکیوں اور دباؤ سے خاموش نہیں ہوں گے، مومنہ اقبال

اداکار کے مطابق انہوں نے اپنی زندگی میں کئی مثبت تبدیلیاں کیں، نئی عادات اپنائیں اور خود کو ایک بہتر انسان بنانے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں وہ آج پہلے سے زیادہ مطمئن اور مضبوط محسوس کرتے ہیں۔

editor

Related Articles