الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان پر جرمانہ عائد کردیا۔

حافظ نعیم الرحمان پر کراچی کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب گزشتہ روز جمع کرایا تھا، ڈی ایم او نے جواب کا جائزہ لینے کے بعد حافظ نعیم پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔

حکم نامے کے مطابق ٹاؤن چیئرمین گلبرگ اور یوسی چیئرمین پر بھی 10، 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 235سال میں امریکی صدر کی تنخواہ میں صرف 5بار اضافہ کیا گیا

گزشتہ روز حافظ نعیم الرحمان کے وکیل ایڈووکیٹ سیف الدین نے نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنو قابل پروگرام میں شرکت پر حافظ نعیم کو الیکشن کمیشن کا نوٹس آیا تھا۔

ایڈووکیٹ سیف الدین نے کہا تھا کہ ہم نے نوٹس کا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرادیا ہے،  جواب میں بتایا ہے کہ پروگرام غیر سیاسی تھا اور پورے پاکستان میں ہورہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے جواب میں کہا ہے کہ اس پروگرام کا انتخابی عمل اور انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔

ایڈووکیٹ سیف الدین کا کہنا تھا کہ حیرت اور افسوس کی بات ہے کہ الیکشن کمیشن نے یہ نوٹس جاری کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *