پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کو وزیر کا درجہ دینے کی منظوری دے دی جس کے نتیجے میں آئینی پیچیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مشیرخزانہ مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔
خیبرپختونخوا میں صوبائی کابینہ کا حجم بشمول وزیراعلی اٹھارویں آئینی ترمیم کے تحت 16سے زیادہ نہیں ہوسکتا تاہم مزمل اسلم کو وزیرکا درجہ ملنے کے بعد یہ تعداد بڑھ کر17ہوگئی ہے۔
وزیراعلی کے فیصلے سے صوبائی حکومت کیلئے آئینی پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے، واضح رہے کہ مزمل اسلم خزانہ اوربین الصوبائی امورکے مشیرکے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔