پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، مزید 104 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے وار بے قابو ، مزید 104 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں میں کمی نہ آ سکی، مزید 104 کیسز سامنے آگئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 104 کیسز رپورٹ ہوئے ، رواں سال اب تک 6523 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر جرمانہ عائد کردیا

ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 75 ، لاہور سے 9 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے ، چکوال سے 4 ، فیصل آباد اور وہاڑی سے 3-3 ڈینگی کے مریض سامنے آئے  ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال ، ملتان، چنیوٹ، شیخوپورہ ، گجرات، حافظ آباد اور لیہ سے ایک،  ایک کیس رپورٹ ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *