پی ٹی آئی کارکنان پر جو ظلم و ستم ہوا اوہ عالمی برادری کے نوٹس میں ہے، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی کارکنان پر جو ظلم و ستم ہوا اوہ عالمی برادری کے نوٹس میں ہے، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نےکہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت پر جو ظلم و ستم رواں رکھاگیاہے یہ سب عالمی برادری کے نوٹس میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کہنے یا نہ کہنے سے کوئی فرق نہیں ہڑتا تاہم پی ٹی آئی کارکنان اور قیادت کو جس ظلم اور جبر کا سامنا رہا ہے، یہ سب عالمی برادری کے نوٹس میں ہے اور اس حوالے سے امریکی کانگریس میں قرارداد بھی پیش ہو چکی ہے۔

بیرسٹر سیف نے واضح کیا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی قیادت امریکہ سے درخواست نہیں کر رہے ہیں کہ ہمارے لیے کچھ کریں، انکا کہنا تھاکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق سے متعلق انسانی حقوق کمیشن کو معلومات حاصل ہوتی ہیں اور امریکہ میں اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ ہر سال انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ دیتا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت سے امریکہ میں جو تبدیلئ آئی ہے اسکے اثرات دنیا بھر میں مرتب ہونگے۔انہوں نے واضح کیا کہ ٹرمپ یا امریکی حکومت کی اپنی پالیسی ہے کہ وہ مستقبل میں کیا کرتے ہیں اور یہ سب ہمیں ٹرمپ یا امریکہ پر ہی چھوڑنا چاہیئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *