پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرے ون ڈے میچ آج صبح ایڈیلیڈ اوول میں کھیلا جائیگا اور ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ کی پچ فاسٹ باؤلرز کو سپورٹ کریگی۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین دوسرا ون ڈے آج ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا اور پاکستانی وقت کے مطابق میچ صبح ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے رہنے کے بعد، آج آسٹریلیا کے طاقتور تیز اٹیک کے خلاف ایسی پچ پر سیریز برابر کرنے موقع ہے جوتیز اور باونسی ہے۔
ایڈیلیڈ اوول گراؤنڈ میں 86 ون ڈے میچز ہو چکے ہیں ، جس میں پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیموں کو تھوڑا سا فائدہ ہوا، جنہوں نے 46 بار
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میچ جیتا ہے۔ تاہم، پاکستان کا اس کرکٹ گراؤنڈ پر ایک کمزور ریکارڈ ہے، اور اس میچ سے قبل پاکستان نے آٹھ ون ڈے میچوں میں صرف ایک جیت حاصل کی ہے۔ پاکستان کی ایڈیلیڈ اوول میں آخری فتح 1996 میں ہوئی تھی، جب ٹیم کی قیادت وسیم اکرم نے کی تھی اور ثقلین مشتاق نے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں۔
دوسری جانب سیریز کے افتتاحی میچ کے بعد نسیم شاہ کی فٹنس دوبارہ بحال ہو گئی ہے لیکن اضافی اسپنر کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے انہیں آرام دیا جا سکتا ہے۔پاکستان ون ڈے سکواڈ میں عامر جمال، عبداللہ شفیق، عرفات منہاس، بابر اعظم، فیصل اکرم، حارث رؤف، حسیب اللہ ، کامران غلام، محمد حسنین، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
آسٹریلیا ون ڈے اسکواڈ میں پیٹ کمنز ، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، اسپینسر جانسن، مارنس لیبوشین، گلین میکسویل، لانس مورس، جوش فلپے ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا شامل ہیں۔