ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

ڈالر سستا ہوگیا، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی۔

کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہو کر 277 روپے 75 پیسے پر پہنچ گئی۔

معاشی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ ترسیلات زر میں اضافہ اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے، جس کے باعث روپیہ مضبوط ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دیدی

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروباری ہفتے کے آغاز پر مثبت تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 250 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 92,770 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

گزشتہ روز کے کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 92,520 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔اسٹاک مارکیٹ میں اس تیزی کی وجہ معاشی بہتری اور پاکستان کی ریٹنگ میں اضافے کے روشن امکانات کو قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *