لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی چار مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔
انسداد دہشتگردی عدالت لاہورکے جج ارشد جاوید نےعمران خان کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کے چار مختلف مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے ان درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے تمام مقدمات میں ضمانتیں منظور کرلیں۔
ان مقدمات میں ن لیگ دفتر پر حملہ، کلمہ چوک پر کنٹینر جلانے کا مقدمہ، گلبرگ میں کنٹینر اور پولیس گاڑیوں کو جلانے کے مقدمات شامل ہیں۔ عدالت نے5،5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض عمران خان کی ضمانتیں منظور کیں۔