اسلام آباد ایف ایٹ کچہری میں وکلاء نے چور رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار ہونے والا ملزم ا سلام آباد پولیس کا سابقہ ملازم نکلا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو 15 ،16 سال قبل پولیس ملازمت سے نکال دیا گیا تھا، ملزم کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:محکمہ پاسپورٹ میں نئے جدید پاسپورٹ پرنٹرز کی انسٹالیشن کا عمل مکمل
دستاویزات کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ مارگلہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا، گرفتارشخص عادی مجرم معلوم ہوتا ہے جو پہلے بھی کافی چوریاں کر چکا ہے، ملزم پر الزام ہے کہ وہ الیکٹرک کیٹل ، گیس سلنڈر اور نوکیا موبائل کی چوری میں ملوث ہے ۔


