بیرونِ ملک مقیم پاکستانی گروپ کیجانب سے پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش

بیرونِ ملک مقیم پاکستانی گروپ کیجانب سے پی آئی اے کو 125 ارب میں خریدنے کی پیشکش

بیرون ملک مقیم پاکستانی گروپ نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کو 125 ارب روپے میں خریدنے کی پیشکش کر دی ہے۔

پی آئی اے کو 125 ارب روپے سے زائد میں خریدنے کے لیے النہانگ گروپ نے وزیر نجکاری، وزیر ہوا بازی اور وزیر دفاع سمیت دیگر متعلقہ حکام کو ای میل ارسال کر دی۔ گروپ نے پی آئی اے کے 250 ارب روپے واجبات ادا کرنے کی بھی پیشکش کی۔

نجکاری کے حوالے سے گروپ نے پی آئی اے ملازمین کی چھانٹی نہ کرنے، مرحلہ وار تنخواہوں میں 30 سے 100 فیصد اضافے کی پیشکش بھی کی ہے۔ قومی ائیر لائن کے لئے بہترین بزنس پلان سمیت فلیٹ میں جدید طیاروں کی شمولیت کی بھی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا حکومت سے بانی تحریکِ انصاف کی رہائی کا مطالبہ، حقائق کیا ہیں؟

پیشکش میں قومی ائیر لائن کو دیگر ائیر لائنز کے لئے انجینئرنگ اور مینٹینس حب بنانے کا آپشن بھی شامل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *