کوئٹہ : حملہ آور رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

کوئٹہ : حملہ آور رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر

کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خود کُش حملہ کرنے والے بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے )کے دہشت گرد محمد رفیق بزنجو کی تفصیلات اور تصویر بی ایل اے نے سوشل میڈیا پر شیئرکر دی۔

تفصیلات کے مطابق اس تصویر کا فورنزک آڈٹ کرنے پر پتہ چلتا ہے کہ یہ دہشت گرد سر سے پاؤں تک غیر ملکی اسلحہ اور سامان سے لدا ہوا ہے۔ تصویر میں دہشت گرد محمد رفیق نے امریکی ساخت کی ایم فور رائفل اٹھائی ہوئی ہے جو صرف افغانستان میں ڈالروں سے خریدی جا سکتی ہے، دہشت گرد رفیق نے ہوش ربا طور پر جو یونیفارم پہنا ہوا ہے وہ بھی یو ایس میرین کور کا ہے ۔

اِسی طرح ایمونیشن میگزین جیکٹ اور ٹوپی بھی امریکی ساخت کی ہے ، را کی طرف سے مہیا کئے جانے والے ڈالروں سے بی ایل اے یہ سازو سامان افغانستان سے خرید کر معصوم پاکستانیوں کا قتل عام کر رہی ہے۔ پوری قوم کو ان فارن فنڈڈ دہشت گردوں کے قلع قمع کے لیے افواج پاکستان کے ساتھ ملکر چلنا ہوگا تاکہ ان ملک دشمنوں کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکے شہداء کی نماز جنازہ میں آرمی چیف کی شرکت

واضح رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت بلوچستان میں دھماکے سے 31 ہلا کتیں ہوئی ہیں ، 60 زخمی جبکہ ہلاک افراد میں 19 فوجی اہلکار اور دیگر اداروں کے لوگ شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے۔ ترجمان جیئند بلوچ نے بیان میں کہا کہ یہ حملہ بی ایل اے کی مجید برگیڈ نے کیا ہے جبکہ حملے کا ہدف انفنٹری اسکول سے کورس مکمل کرکے واپس جانے والے اہلکار تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *