اگر کرکٹ بورڈ ہمیں پاکستان بھیجے گا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، روہت شرما

اگر کرکٹ بورڈ ہمیں پاکستان بھیجے گا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں، روہت شرما

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ اگر کرکٹ بورڈ ہمیں پاکستان بھیجے گا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں۔

چیمپئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی عدم شرکت کے حوالے سےمیڈیا پر خبریں آ رہی ہیں تاہم ابھی تک اس بارے میں باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

بھارتی میڈیا میں دو روز قبل یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائے گی اور ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا، جس میں بھارت کے میچز دبئی میں منعقد ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول میں تاخیر، آئی سی سی نے ایونٹ منسوخ کردیا

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ ابھی تک بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی جانب سے تحریری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی ہوگا اور پاکستان نے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے ہائبرڈ ماڈل کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ اس پر کسی قسم کی بات چیت نہیں ہوئی اور پاکستان سے خیر سگالی کی توقع ہر بار نہیں کی جانی چاہیے۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے بھی اس معاملے پرخاموشی توڑ دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روہت شرما کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا اختیار دونوں کرکٹ بورڈز کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ ٹورنامنٹ کے لیے آگے کی طرف دیکھتے ہیں اور اگر بورڈ نے ہمیں پاکستان بھیجا تو ہمیں وہاں کھیلنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی 2025 فروری میں پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی ٹیم کی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *