زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق مرکزی رہنما زاہد خان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرلی۔

ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر امیر مقام نے زاہد خان کو پارٹی میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر زاہد خان نے کہا کہ وہ نواز شریف اور شہباز شریف کی دعوت پر مسلم لیگ ن میں شامل ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ملیکہ بخاری کو پاکستان پہنچتے ہی گرفتار کرنے کا اعلان

انہوں نےکہا کہ پارٹی کے ساتھ مل کر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔وفاقی وزیر امیر مقام نے اس موقع پر پی ٹی آئی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ پی ٹی آئی نے معیشت کو نقصان پہنچانے کے لیے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے اور خیبرپختونخواہ حکومت نے پی آئی اے خریدنے کی بات کی لیکن اساتذہ کے حقوق سے انکاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دوغلی اور منافقت کی سیاست کر رہی ہے اور ملک کی ترقی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *