صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ( پی ایم ڈی اے ) نے ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے جبکہ مختلف مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق کے مطابق آ ج لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ ، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ چند مقامات پر شدید دُ ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔تاہم خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلودرہنے کے علاوہ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور گردونواح میں رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔
رپورٹ کے مطابق بروزسوموار کو بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گاجبکہ لاہورسمیت مختلف شہروں و گردونواح میں سموگ چھائے ر ہے گی ۔ اس کے علاوہ شیخوپورہ،ساہیوال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، خانیوال، خانپور، جھنگ ، بہاولپور،لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان اور گردو نواح میں رات کے اوقات میں دُ ھند جبکہ چند مقامات پر شدید دُ ھند پڑنے کا بھی امکان ہے۔
اس دوران اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی، بہاؤالدین،سیالکوٹ،گجرانوالہ اورلاہورمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔